ڈوڈہ میں کووڈ 19 کے 2 نئے مثبت معاملات | 5 مریض صحتیاب ،452016 ٹیکے لگائے گئے

ڈوڈہ //ڈوڈہ میںکووڈ 19 کے 2 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 5 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز ضلع کے مختلف مقامات پر ہوئی کوؤڈ جانچ کے دوران دو افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور پانچ مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد 40 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 7678 پہنچ گئی ہے۔ ضلع میں کووڈ 19 سے 133 افراد فوت ہوئے ہیں اور 452016 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔