ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں کورونا وائرس کے 5 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ8 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔اس دوران اٹھارہ سال سے زیادہ کے عمر کے 81.50 فیصدی آبادی لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد سمٹ کر 55 رہ گئی ہے اور شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد7673 پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک کورونا وائرس سے 131ہلاکتیں ہوئی ہیں اور 325673 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ادھر قصبہ ڈوڈہ کے محلہ و ڈوڈہ دربار ہوٹل سے لے کر آئی ٹی آئی ڈوڈہ تک مائیکرو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔
ڈوڈہ میں کورونا کے5 نئے مثبت معاملات | 8 مریض صحتیاب ،311993 ٹیکے لگائے گئے
