ڈوڈہ //دفتر میں کم سے کم لوگوں کا داخلہ یقینی بنانے اور شفافیت کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے اے آر ٹی او ڈوڈہ نے ڈرائیونگ لائسنس اور رجسٹریشن سرٹفکیٹس بذریعہ ڈاک بھیجنے کی شروعات کی ۔اس سلسلہ میں اے آر ٹی او نے پیر کے روز محکمہ ڈاک کو ہوم ڈیلوری کے لئے25پارسل سونپے۔ کل ملا کر 197 ڈرائیونگ لائسنس اور67 رجسٹریشن سرٹفکیٹس کو رونہ کیا گیا ہے ،تاکہ درخواست دہندگان کو اپنے گھروں میں ہی یہ دستاویزات بغیر کسی پریشانی کے دستیاب ہوں۔اس موقعہ پر اے آر ٹی او زُبیر احمد نے کہا کہ ہوم ڈیلوری کا مقصد اے آر ٹی او دفتر میں لوگوں کی بھیڑ کم کرنا ہے۔اور ٹرائیل کا ٹیسٹ کامیابی سے پاس کرنے کے بعد لوگوں کو اپنے گھروں میں ہی انکے پتہ پردستاویزت بھیجے جائئیں گے۔لہذا انہیں دفتر کا چکر لگانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عمل محکمہ کو پوری طرح سے کمپیوٹرائزیشن کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔
ڈوڈہ میں ڈرائیونگ لائسنس ،آر سی بذریعہ ڈاک بھیجنے کا آغاز
