ڈوڈہ میں وشوگرام ٹرسٹ کی تعلیمی سرگرمیوں کو ہری جھنڈی

عظمیٰ نیوز سروس

ڈوڈہ //ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ نے ضلع کے مختلف سکولوں میں وشوگرام ٹرسٹ گجرات کے ذریعے چلائی جانے والی تعلیمی سرگرمیوں کوہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔وشواگرام ٹرسٹ کی طرف سے تجویز کردہ تعلیمی سرگرمیوں میں اِستفساری ورکشاپ، سکل ڈیولپمنٹ سیشن اور بیداری کے پروگرام شامل ہیں جو کہ جامع ترقی اور تعلیمی افزودگی پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ٹرسٹ کی جانب سے پیش کئے جانے والے مختلف پروگراموں کی سراہنا کی اور ان مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کے لئے طلبأ کی فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کی۔وشوگرام ٹرسٹ گجرات کی تعلیمی سرگرمیوں میں ورکشاپ ، سمینار اور تربیتی سیشن شامل ہوں گے جو طلبأ اور اَساتذہ کے لئے سیکھنے کے تجربے کو یکساں طور پربہتر بنانے کے لئے ڈیزائن کئے گئے ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے پرچم کشائی کی تقریب کے دوران طلبأ کو روایتی طریقوں سے بالاتر ہوکر ایک جامع سیکھنے کا تجربہ فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے نئی تدریسی تکنیک متعارف کرنے میں وشوگرام ٹرسٹ کی کوششوں کی ستائش کی جس سے ڈوڈہ ضلع میں طلبأ کی تعلیمی ترقی کو فائدہ ہوگا۔اِس موقعہ پر سی پی او ڈوڈہ منیش کمار، سی اِی او ڈوڈہ پرکاش لال تھاپا اور دیگر متعلقہ افسران و ملازمین موجود تھے۔