ڈوڈہ میں ناجائز شراب ضبط ،لاہن ضائع

 
 بھدرواہ /طاہر ندیم خان //ضلع ڈوڈہ کے مختلف علاقوں میں ناجائز شراب کی بدعت کے خاتمہ کے لئے محکمہ ایکسائز ڈوڈہ رینج نے طرون علاقہ میں ناجائز شراب ضبط کرکے60 لیٹر لاہن ضائع کر دیا۔محکمہ نے یہ کاروائی ایکسائز کمشنر محمد جاوید خان کی ہدایت اور ڈپٹی ایکسائز کمشنر سعید مُرید حُسین شاہ کی نگرانی میں انجام دی ۔ٹیم نے کئی دیہات بشمول شانگرو،بونجائی اور ٹرون علاقہ میں متعدد مقامات پرچھاپے مارے، جس دوران ٹیم نے دو اشخاض یوگ راج ولد بشن داس ، کلیانا دیوی زوجہ بدھی رام ساکنہ ساندھائی شانگرو سے پوچھ تاچھ کی ۔دونوں مبینہ ملزمان سے ناجائز شراب کی8 بوتلیں برآمد کی گئی اور 60 کلو گرام لہن برآمد کیا گیا ،جسء موقعہ پر ہی ضائع کر دیا گیا ۔ مبینہ ملزمان کے خلاف ایک معاملہ زیر دفعہ80 ایکسائز ایکٹ درج کیا گیا ہے۔