ڈوڈہ// فوج نے گاؤں دھارا، بھدرواہ، ضلع ڈوڈہ کی عوام کے لیے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ کا افتتاح فوج کے میڈیکل آفیسران نے کیا، جنہوں نے کویڈ وبائی امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوام کی جانب سے کی گئی اہم شراکتوں پر روشنی ڈالی۔ کیمپ کے دوران ایک میڈیکل آفیسر اور دو نرسنگ اسسٹنٹس پر مشتمل ایک میڈیکل ٹیم نے انتہائی ضروری طبی کور فراہم کیا اور ادویات تقسیم کیں۔ مفت طبی معائنہ کے لیے قریبی دیہاتوں سے مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کل 498 افراد کا علاج کیا گیا جن میں 232 مرد، 173 خواتین اور 93 بچے شامل تھے۔
ڈوڈہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد
