ڈوڈہ میں مصوری مقابلہ کا اہتمام

 
 ڈوڈہ //لوگوں کی توجہ روڈ سیفٹی اقدام کی جانب مبذول کرنے اور ان میں ٹریفک قوانین کی اہمیت اُجاگر کرنے کے لئے محکمہ موٹر وہیکل نے محکمہ تعلیم اور ٹریفک پولیس کے اشتراک سے بائز ہائر سیکنڈری سکول ڈوڈہ میں ایک مصوری مقابلہ کااہتما م کیا گیا ۔یہ پروگرام 29 ویں روڈسیفٹی ہفتہ کے تحت ’’سڑک سرکشا، جیون رکشا‘‘ کے موضوع پر منعقد کیا گیا ۔مصوری کے اس مقابلہ میں متعدد سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے 150سے زائد طلاب نے شرکت کی۔اے آر ٹی او زُبیر احمد ،پرنسپل بائز ایچ ایس ایس ،ہیڈ ماسٹروں اور ایم وی ڈی کے دیگر عملہ نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔