ڈوڈہ میں محکمہ پلاننگ ،ڈیولپمنٹ اور مانیٹرنگ کی کام چھوڑ ہڑتال

ڈوڈہ //ڈوڈہ میں محکمہ پلاننگ ،ڈیولپمنٹ اور مانیٹرنگ کی دو روزہ کام چھوڑ ہڑتال شروع ہوئی ہے۔ کام چھوڑ ہڑتال منی سکرٹریٹ میں منعقدہ افسروں کے ایک تفصیلی اجلاس میں لیا گیا،جسکی توثیق ضلع کمیٹیوں کے اجلاس میں کی گئی۔ محکمہ پلاننگ کے ایک افسر نے کہا کہ کام چھوڑ ہڑتال محکمہ فائنانس کی جانب سے محکمہ پلاننگ کے اختیارات کو تجاوز کرنے کے خلاف کیا جا رہا ہے۔افسروں نے سابقہ بی جے پی۔پی ڈی پی کے کابینہ کے فیصلہ ، جس میں محکمہ پلاننگ کو بااختیار بنایا گیا تھا، پر تجاوز کرنے کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ پلاننگ محکمہ کے ملازموں نے شورش کے دوران اپنے فرائض بخوبی انجام دئے ہیںانہوں نے گورنر انتظامیہ سے غیر منصفانہ فیصلہ کو فوری طورواپس لینا کا مطالبہ کیا ہے۔اس سلسلہ میں ضلع کے ملازموں نے ڈی سی کو ایک میمورنڈم پیش کیا ہے ،جسے انہوں نے محکمہ جی اے ڈی کو بھیجا ہے ا ور ان سے اس سلسلہ میں ضروری وضاحت کرنے کوکہا ہے۔