ڈوڈہ// ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ کی ہدایات پر عید الفطر کے موقع پر مارکٹ چیکنگ اور دیگر سامان کا جائزہ لینے کے لئے تحصیلدار ڈوڈہ ناصر علی نٹنو کی قیادت میں چیکنگ ٹیم نے قصبہ کی پوری دکانوں کا معائنہ کیا گیا ۔مارکٹ چیکنگ ٹیم نے پرانے بس اسٹینڈ سے نہرو چوک ،اور بھرت روڈ اولڈ بس سٹنڈ سے ، نئے بس سٹینڈ و دیگر مارکٹ میں چیکنگ کی گئی، تحصیلدار کے ہمراہ فوڈ سیفٹی آفیسر، و منسپلٹی کے ملازمین، ٹی۔ایس۔او و دیگر آفیشل موجود تھے۔چیکنگ کے دوران اْن دکانداروں سے 5600 روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا جو مارکٹ میں غیر معیاری اشیاء کی فروخت اور مقرر شْدہ نرخوں سے زیادہ لوگوں سے وصول رہے تھے۔اس کے علاوہ جو دکاندار جاری کردہ نشان کے علاوہ مومی کاغذ کا استعمال کر رہے تھے اْن پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا۔تحصیلدار ڈوڈہ نے دکانداروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بازار میں شفایت سے کام کریں اور آفیسر کی طرف سے جاری مقرر قیمتوں کے مطابق ہی چیزوں کو فروخت کریں۔اْنہوں نے مزید کہا کہ عید الفطر کے لئے بینادی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔موقع پر ہی تحصیلدار ناصر علی نے منسپلٹی کے ملازمین کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ شہر میں عید الفطر کے موقع پر صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں اور قصبہ کی تمام گلی کوچوں میں صفائی کو یقینی بنائیں۔اور بند پڑی نالیوں کی عید سے قبل مرمت کی جائے۔
ڈوڈہ میں مارکٹ چیکنگ
