ڈوڈہ میں صحتیابی کی شرح میں اضافہ

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں کووڈ 19 کے مریضوں کی صحتیابی کی شرح میں پچھلے دو ہفتوں سے مسلسل کمی آرہی ہے۔ہفتہ کے روز ڈوڈہ ضلع کے مختلف مقامات پر ہوئی کووڈ جانچ کے دوران 23 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 61 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد سمٹ کر 399 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 10781 پہنچ گئی ہے۔ ضلع میں اب تک کوؤڈ 19 سے 144 افراد فوت ہوئے ہیں اور 689157 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔