ڈوڈہ میں شہری بارودی مواد سمیت گرفتار

ڈوڈہ// فورسز نے ڈوڈہ میں ایک شہری کو 9.75کلو گرام بارودی مواد سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ڈوڈہ کے گندنا علاقے میں گذشتہ روز ایک مصدقہ اطلاع کے بعد دھماکہ خیز مواد بر آمد کیا گیا۔بر آمد شدہ موادمیں78جیلاٹین اور275میٹر تار شامل ہے۔ گرفتار شدہ سے دھماکہ کرنے میں کام آنے والی تار بھی بر آمد ہوئی ہے۔فوج کے مطابق اس ضمن میں کیس درج کراکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔