ڈوڈہ میں سکالر شپ پروگرام کا اہتمام

ڈوڈہ //ڈوڈہ میں گزشتہ رز سکالر شپ پروگرام زیر عنوان  Inspiring lives"  "Encouraging education, منعقد کیا گیا ،جس میںعلاقہ سے غریبی کی سطح سے نیچے کی گذر بسر کرنے والے لوگوں نے شرکت کی۔پروگرام کا انعقاد شری رام ٹرانسپورٹ فائنانس کمپنی کے بینر تلے کیا گیا، جس دوران وادی چناب کے مختلف حصوں سے منتخب کئے گئے 25طلاب کو سکالرشپ فراہم کیا گیا۔اس موقعہ پر کمپنی کے آر ٹی ایل سنجے ملہوترہ نے کہا کہ وہ ملک بھر میں طلاب کی بھلائی کیلئے تعلیمی سکالرشپ فراہم کر رہے ہیں اور ڈوڈہ میں پہلی مرتبہ ایسا پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ کمپنی لو گوں کے مستقبل کی خاطر ڈوڈہ اور وادی چناب کے متعدد حصوں میںمتعدد پروگرام منعقد کر رہی ہے۔بعدازاں، سنجے ملہوترہ نے بی ایم سنیت مہاجن، ورن مڑواہ، بپن سنگھ، ایڈوکیٹ کرن ، طارق و طلاب کے والدین کی موجودگی میں طلاب میں سکالر شپ تقسیم کی۔