ڈوڈہ میں خواتین پولیس اسٹیشن کا قیام

 ڈوڈہ //پولیس ہیڈ کوارٹر جے اینڈ کے کی جانب سے خواتین کے خلاف جرائم کا خاتمہ کرنے اور پریشان خواتین کو انکی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے انکی آسان رسائی کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کے ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے ڈ وڈہ۔کشتواڑ۔رام بن رینج کی جانب سے ڈوڈہ پولیس اسٹیشن میں خواتین پولیس اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،کیونکہ خواتین پولیس اسٹیشن کی عمارت زیر تکمیل ہے۔اس پولیس اسٹیشن میں معقول خواتین کا سٹاف تعینات کیا گیا ہے،تاکہ خواتین کی شکایات کا ازالہ ہو۔اس پولیس اسٹیشن میں خواتین سے متعلق جرائم کے کیسوں کا اندراج کیا جائے گا۔ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر نے پولیس اسٹیشن میںتعینات عملہ کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں جرائم کے ساتھ کار گر طیقہ سے نمٹنے کو کہا اور انہیں کام کرتے ہوئے خواتین کی بااختیاری کا احساس دلانے کو کہا۔خواتین پولیس اہلکاروں سے کہا گیا کہ وہ معاملات کی تحقیقات میرٹ کی بنیادوں پر کرکے خواتین کو انصاف فراہم کیا جائے۔ خواتین تحقیقاتی افسراں اور ایم ایچ سی کو شکایت کنندگان ،متاثرین کے ساتھ نرمی سے برتائو کرنے کی جانکاری دی گئی۔ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرذ ڈوڈہ مذکورہ خواتین پولیس اسٹیشن کے لئے نگرانی افسر ہونگے۔