ڈوڈہ میں بیداری کیمپ کا اہتمام

ڈوڈہ //ضلع ایمپلائمنٹ و کونسلنگ سینٹر ڈوڈہ نے جے کے ای ڈی آئی ڈوڈہ کے اشتراک سے ہفتہ کے روز یہاں ایک بیداری کیمپ کا اہتمام کیا، جس میںضلع کے دور افتادہ علاقوں سے تقریباً300 لوگوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر شرکا کو غیر منظم سیکٹر سے وابستہ ورکروں کی رجسٹریشن کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا اور غیر منظم سرکرو سوشل سیکورٹی سکیم (UWSSS) کے تحت انہیں رجسٹریشن فارم تقسیم کئے گئے۔ اس دوران شرکا کو ریاستی و مرکزی سرکار کی معاونت والی سکیموںکے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ شائستہ سلطانہ نے اپنے خطاب میں ایسے پروگراموں کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ ایسے پروگرام ان غیر منظم شعبوں کی پالیسوں کی بنیاد بنتی ہیں۔سوشل ویلفیئر محکمہ، ضلع ہینڈی کرافٹس محکمہ، ضلع ینڈ لوم محکمہ کے علاوہ ٹرینز و دیگرکارکنوں نے بھی بیداری پروگرام میں شرکت کی۔