ڈوڈہ //ڈوڈہ قصبہ کے کیمونٹی ہال میں محکمہ سماجی بہبود کی طرف سے کمپوزٹ ریجنل سنٹر سرینگر اور محکمہ صحت کے اشتراک سے ایک بیداری و اورینٹئیشن پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔پروگرام میں شرکت کرنے والے دیگر افسروں کے علاوہ تحصیل سوشل ویلفیئر افسر و سی آر سی سرینگر کے اہلکاروں اور جسمانی طور ناخیز لاگوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ضلع سوشل ویلفیئر افسر ذُبیر احمد نے ’’ ناخیز افراد کی با اختیاری ‘‘ کے عنوان پر ایک تفصیلی مباحثۃ کیا۔کیمپ کے دوران آئی ایس بیلٹس، ایلبوو کریچز ،واکنگ سٹکس، آگزلری کریچز اور ہینڈ سپرٹس بھی جسمانی طور ناخیز افراد میں تقسیم کی گئی۔