ڈوڈہ میں بلیرو گاڑی حادثہ کا شکار | 1 نوجوان از جان ،ایک زخمی

اشتیاق ملک

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے عسر بلند پور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص از جان و ایک زخمی ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق منگل کی دوپہر کوڑا پانی سے بلند پور کی طرف جارہی ایک بلیرو گاڑی زیر نمبری JK02BE-0041 عسر سے کچھ ہی دوری پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی ہے میں جا گری جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے۔ اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی الخیر نامی مقامی رضا کار تنظیم نے پولیس و دیگر لوگوں کی مدد سے امدادی کارروائی شروع کی اور زخمیوں کو پی ایچ سی عسر منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے کمل جیت (28)ولد جیا سنگھ ساکنہ رانکہ کو مردہ قرار دیا وہیں رنجیت سنگھ (35)ولد جنک راج ساکنہ بلند پور کو ابتدائی مرہم پٹی کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا. پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔