ڈوڈہ //ایس ایف سی میں کام کر رہے ملازمین نے اپنی مانگوں کو لے کر ڈویڑنل منیجر کے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے تنخواہیں واگذار کرنے و سبکدوش ہوئے ملازمین کی واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ نثار احمد بانڈے، سنتوش گیری و ایاض ملک کی قیادت میں مظاہرین نے کہا کہ عرصہ چار ماہ سے وہ تنخواہوں سے محروم ہیں جس کے نتیجے میں انہیں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔احتجاجی ملازمین نے الزام لگایا کہ حکام سٹیٹ فاریسٹ کارپوریشن میں کام کر رہے ملازمین کے سوتیلے پن کا برتاؤ کررہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سبکدوش ہوئے ملازمین کی واجبات بھی ایک سال سے ادا نہیں کی گئی ہیں۔ احتجاجی ملازمین نے کہا کہ جہاں چھٹے تنخواہ کمیشن کا ایرئر ابھی تک نہیں دیا گیا ہے وہیں ساتویں تنخواہ کمیشن کے تحت بھی ایس ایف سی کے ملازمین کو مرعات نہیں دی گئی ہیں۔ملازمین نے کہا کہ عرصہ تیس سے سے کوئی ڈی پی سی بھی نہیں ہوئی۔انہوں نے چھٹے و ساتویں تنخواہ کمیشن کے تحت تمام مرعات فراہم کرنے، بقایا تنخواہ کی ادائیگی و گریڈ بڑھانے کا حکام سے مطالبہ کیا ۔
ڈوڈہ میں ایس ایف سی ملازمین کا احتجاج
