ڈوڈہ میں ایئر ٹیل نیٹ ورک سست روی کا شکار

 
ڈوڈہ//ڈوڈہ میں ایئر ٹیل نیٹ ورک پر موبائل چلانے والے افراد نے شکایت کی ہے کہ اس نیٹ ورک میں کئی روز سے خرابی کی وجہ سے موبائل پر بات کرنے میں دشواری پیدا ہو رہی ہے۔ایئر ٹیل نٹ ورک پر موبائل چلانے والے کئی افراد نے کہا کہ وہ اب اس نیٹ ورک کو چھوڑ کر کسی دوسری مواصلاتی کمپنی کی خدمات کا استعمال کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی روز سے یا تو کال ہی نہیں ملتی یا پھر صاف طور سے بات نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ اس نیٹ ورک کی طرف سے دی جانے والی انٹر نیٹ سہولیات کا بھی براحال ہے ۔لوگوں نے بتایا کہ کمپنی کہنے کو تو 4 جی سروس دیتی ہے لیکن اس کی رفتار 2 جی سے بھی کم ہے ۔