ڈوڈہ //اپنی مانگوں کو لے کر آشا ورکروں و آنگن واڑی ورکروں نے ڈوڈہ میں احتجاج کرتے ہوئے سرکار سے ان کے جائز مطالبات کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ڈوڈہ میں اپنا احتجاج بلند کرتے ہوئے آشا ورکرز و آنگن واڑی ورکروں نے کہا کہ جہاں قلیل سی رقم پر وہ اپنی ڈیوٹی پابندی سے انجام دے رہے ہیں وہیں کوؤڈ 19 کے دوران بھی اپنی جانوں کی پرواہ کیے بناء ٹیسٹنگ عمل و ٹیکہ کاری مہم گھر گھر جا کر حصہ لیا لیکن اس کے باوجود ان کے ساتھ سوتیلے پن کا سلوک کیا جارہا ہے۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے ماہانہ تنخواہ میں اضافہ کرنے و انہیں باقاعدہ طور پر مستقل بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔اس دوران بی ڈی سی چیئرمین کاہرہ فاطمہ چوہدری بھی مظاہرے میں شامل ہوئی اور حکومت کو آشا ورکرز و آنگن واڑی ورکروں کے ساتھ ناانصافی کرنے پر ہدف تنقید بنایا۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف موجودہ حکومت بیٹی بچاؤ و بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ دیتی ہے اور دوسری طرف یہی بیٹیاں اپنی مانگوں کو لے کر سڑکوں پر اترنے کے لئے مجبور ہو رہیں ہیں۔
ڈوڈہ میں آشا ورکروں و آنگن واڑی ورکروں کا احتجاجی مظاہرہ
