ڈوڈہ //ضلع میں آئندہ پارلیمانی الیکشن کے صاف وشفاف انعقاد کے مقصدسے کمیونٹی ہال ڈوڈہ اورڈی سی دفترڈوڈہ میں دوسرے مرحلے کے تحت 18 اپریل کوادہم پورپارلیمانی حلقہ کے پولنگ عملہ کیلئے الگ الگ تربیتی وبیداری پروگراموں کاانعقاد کیاگیا۔اس دوران ملازمین کوای وی ایم اورویریفائی ایبل پیپرآڈٹ ٹرائل عمل کے بارے میں جانکاری دی گئی۔اس موقعہ پر ٹرینروں نے عملہ کوای وی ایم۔وی وی پی اے ٹی کے صحیح استعمال کے بارے میں تفصیلی تربیت دی۔اس دوران ماسٹرٹرینر ڈاکٹراخترحسین اسسٹنٹ پروفیسر ڈگری کالج ڈوڈہ، مقصودحسین لیکچرر،جہانگیرنواز جے ای پی ایچ ای، وکرم سنگھ جے ای ،آپریشن الیکٹرانک ووٹنگ مشینزاورووٹرویرفائی ایبل پیپرآڈٹ ٹرائل (وی وی پی اے ٹی ) مشینز نے انتخابی عمل کی باریکوں سے شرکاکوآگاہ کیا۔اس دوران بتایاگیاکہ وی وی پی اے ٹی ایک آزدانہ نظام ہے جو ای وی ایم کے ساتھ منسلک کیاگیاہے جس سے رائے دہندگان اپناووٹ صحیح امیدوارکے حق میں پڑنے کایقین ہوگا۔ٹرینروں نے بیلٹ یونٹ، کنٹرول یونٹ ودیگرمنسلک مشینری کے کام کاج کے بارے میں ملازمین کوجانکاری دی۔واضح رہے کہ ضلع کے 2500 ملازمین کوڈی سی دفتراورکمیونٹی ہال میں 25 مارچ سے یکم اپریل تک پروگراموں کے ذریعے تربیت دی جائے گی۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن آف انڈیاکی طرف سے تعینات جنرل ابزرور اجے شرمانے مختلف پولنگ سٹیشنوں کادورہ کیااورٹرینروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ملازمین کومکمل طورپرای وی ایم اوروی وی پی اے ٹی چلانے کے قابل بنانے پرزوردیاتاکہ کسی پولنگ سٹیشن پرملازمین اورووٹروں کوپریشانی کاسامنانہ کرناپڑے۔تربیتی پروگراموں میں ضلع الیکشن افسر ساگرڈی ڈیفوائیڈ ،اے ڈی ڈی سی ڈوڈہ ،اے آراو ڈوڈہ ، اے آر او بھدرواہ، اے سی ڈی ڈوڈہ نوڈل افسربھی موجودتھے۔ان تربیتی پروگراموں کاانعقاد الیکشن کمیشن آف انڈیاکی ہدایات پرضلع الیکشن افسرڈوڈہ کی نگرانی میں کیاگیاتھا۔