اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ضلع کو منشیات سے پاک و صاف بنانے و نوجوان نسل کو اس برائی سے دور رکھنے کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے ڈوڈہ پولیس نے محکمہ تعلیم، ایکسائز و سماجی بہبود کے اشتراک سے “منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے عالمی دن پر ” ضلع کے مختلف مقامات پر بیداری پروگرام، سیمینار و ورکشاپ منعقد کئے جس میں اسکولی بچوں، اساتذہ و علاقہ کے معززین نے شرکت کی۔ ایس ایس پی ڈوڈہ عبد القیوم کی زیر نگرانی ‘نشہ مکت بھارت’ کے تحت گندوہ، ٹھاٹھری ،عسر و کھیلینی میں اسکولی طلباء نے ریلیوں میں حصہ لیا جبکہ ڈوڈہ و بھدرواہ میں دو سیشنوں میں فلم شوز دکھائے گئے۔ ایس ایس پی عبدالقیوم نے اس موقع پر بولتے ہوئے کہا کہ ان پروگراموں کا بنیادی مقصد ضلع کے طول و عرض میں عام لوگوں و خاص طور پر نوجوانوں میں منشیات کے غیر قانونی سرگرمیوں و اس کے نقصانات سے متعلق جانکاری دینا ہے تاکہ ایک صحت مند اور خوشحال معاشرے کی تشکیل عمل میں لائی جا سکے۔ ریلیوں و طلبہ کے اجتماعات سے مخاطب ہو تے ہوئے ریسورس پرسنز نے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ آگے آئیں اور منشیات کی لعنت کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل ہو۔