ڈوڈہ عسر میں بھاری مقدار میں ناجائز شراب برآمد، 2 افراد گرفتار

ڈوڈہ//ڈوڈہ پولیس نے منشیات مخالف کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں غیر قانونی شراب برآمد کی ہے جن میں سے ایک نامور اسمگلر کو بھدرواہ جیل میں بند کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس جمعرات کو ڈوڈہ بٹوت قومی شاہراہ پر ماڈل ناکہ عسر بگر میں گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک گاڑی (زیر نمبر JK02CS 7698) کو روکا جس کو ایک منجیت کمار ولد ہنس راج ساکنہ درنگا بھدرواہ چلا رہا تھا جس کے ساتھ ایک اور شخص گنیش کمار ولد آنجہانی کرشن لال دھنوا پونی ضلع ریاسی گاڑی میں سوار تھا، گاڑی کی چیکنگ کے دوران، (36) شراب کی بوتلیں پائیں گئیں۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 7/2022 U/48(a) ایکسائز ایکٹ پولیس تھانہ عسر میں درج کیا گیا اور ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی۔ادھر ایک اور کاروائی میں ایگزیکٹو مجسٹریٹ ڈوڈہ کے حکم پر عامر احمد ولد نور دین ملک ساکنہ پٹن بارہمولہ حال اکرم آباد ڈوڈہ نامی شخص کو پولیس نے احتیاطی تحویل میں لے لیا ہے جو غیر قانونی سرگرمیوں خصوصاً منشیات کی سمگلنگ اور نشے میں ملوث پائے گئے ہیں۔غیر قانونی سرگرمیوں میں اس کے ملوث ہونے کی ایک تفصیلی رپورٹ ڈوڈہ پولیس نے تیار کی تھی اور اسے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ ڈوڈہ کے سامنے پیش کیا گیا تھا، جنہوں نے قانون کی حفاظتی دفعات کے تحت نظر بندی کا حکم جاری کیا تھا۔ ملزم کو ڈسٹرکٹ جیل بھدرواہ میں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔واضح رہے کہ شراب کی غیر قانونی فروخت، سماج سے منشیات کی لعنت کے خاتمے کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے ڈوڈہ پولیس نے اب تک کئی ایف آئی آر درج کی  ہیں اور منشیات فروشوں، سپلائی کرنے والوں/فروخت کرنے والوں کی تعداد بشمول اہم منشیات فراہم کرنے والوں  اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔