ڈوڈہ //محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاع کے عین مطابق منگل کی شام ڈوڈہ ضلع کے بالائی علاقوں میں ایک بار پھر سے ہلکی برفباری و بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق منگل کو دن بھر موسم خوشگوار رہنے کے بعد شام ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری و گندوہ کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری و بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں کی تباہ کن بارشوں سے ڈوڈہ ضلع میں جہاں رابطہ سڑکیں خستہ حال ہوئیں ہیں اور درجنوں تعمیرات کو نقصان پہنچا ہے وہیں زرعی شعبے کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی علاقوں میں پانی و بجلی نظام متاثر ہوا ہے۔پنچائتی اراکین و سیول سوسائٹی نے انتظامیہ سے بارشوں سے ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگانے و متاثرین کو معقول مالی امداد فراہم فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈوڈہ ضلع کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری و بارشوں کا سلسلہ دوبارہ شروع
