ڈوڈہ ضلع میں تین مختلف سڑک حادثات | ۔2 افراد جاں بحق، 2 دیگرزخمی

اشتیاق ملک

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں پیش آئے تین الگ الگ سڑک حادثات میں 2 افراد جاں بحق و 2 زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی شام ڈوڈہ ضلع کے چھچوتر ٹاپ نیل میں ایک ایکو گاڑی حادثہ کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جس کی شناخت ارشاد احمد( 27سال)ولد محمد مقبول ساکن چھچوتر کے طور پر ہوئی ہے وہیں و یشپال سنگھ(40سال) ولدامرناتھ ساکن چھچوتر کو شدید زخمی حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ کے لیے روانہ کیا تاہم اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا اور اسطرح اس حادثہ میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ادھر ہفتہ کی دوپہر کشتواڑ بٹوت قومی شاہراہ پر پریم نگر کے نزدیک ایک نجی گاڑی زیر نمبر JK02DD-0238و موٹرسائیکل کے درمیان ٹکر لگی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوا۔ادھر بھدرواہ جائی سڑک پر آلٹو گاڑی زیر نمبر JK06B-1288 ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہ۔اس کی شناخت ارون شرما کے طور پر ہوئی ہے۔اسطرح سے ضلع میں پیش تین الگ الگ سڑک حادثات میں 2افراد جاں بحق و 3 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔پولیس نے ان حادثات پر مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے.