ڈوڈہ//ضلع ڈوڈہ کے سب ڈویژن گندوہ ٹھاٹھری میں پیر کو سواریوں سے بھری ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگرنے سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق پانچ افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ میٹا ڈار گاڑی سواریوں سے بھری تھی جب یہ کلہوتران شاہراہ پر روندی کے نزدیک حادثے کا شکار ہوکر تین سو فٹ گہری کھائی میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، سیول انتظامیہ کے حکام اور عام لوگ بچاﺅ کارروائیوں میں لگ گئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کی جگہ سے پانچ لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ پانچ افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے