ڈوڈہ //ڈوڈہ بھرت سڑک پر پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پیر کے روز بعد دوپہر ایک ایکو گاڑی زیر نمبری ڈوڈہ سے بھرت جارہی تھی جس دوران گیس ایجنسی کے نزدیک وہ حادثہ کا شکار ہو کر سڑک سے نیچے لڑھک گئی اور موقعہ پر ہی اختر حسین ولد ارشاد احمد (18)ساکنہ فیگسو ٹھاٹھری کی موت ہوئی ہے۔ اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقعہ پر پہنچی اور ہلاک ہوئے نوجوان کی نعش کو جی ایم سی منتقل کیا جہاں پر طبی لوازمات مکمل کرنے کے بعد نعش کو آخری رسومات ادا کرنے کے لئے ان کے وارثین کے سپرد کیا گیا۔پولیس نے اس واقعہ پر معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
ڈوڈہ بھرت میںسڑک حادثہ،نوجوان ہلاک
