ڈون انٹر نیشنل سکول سرینگر میں ایم ایس دھونی اکیڈمی کا آغاز

سرینگر //لفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج ڈون  انٹر نیشنل سکول ( ڈی آئی ایس ) سرینگر میں ایم ایس دھونی کرکٹ اکیڈمی کا آغاز کیا ۔ افتتاحی تقریب میں چئیر مین ڈی آئی ایس شوکت حسین خان ، پرنسپل ڈی آئی ایس محفوظ اسلم ، منیجنگ ڈائریکٹر آرکا اسپورٹس منیجمنٹ محردیواکر ، کوچ اور بین الاقوامی شہرت کے کھلاڑی موجود تھے ۔ مشیر بصیر خان جو اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے نے کہا کہ یہ پورے مرکزی علاقے کیلئے ایک بڑا لمحہ ہے کہ ایم ایس دھونی کرکٹ اکیڈمی کا  سرینگر میں آغاز ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا ’’ اکیڈمی خواہشمند اور ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو موقع فراہم کرے گی اور کرکٹ کے چاہنے والوں کیلئے جدید انفراسٹرکچر کے ساتھ ایک بہترین کوچنگ وینیو ، کشمیر میں نوجوان کرکٹ کی صلاحیتوں کو ماہر کوچز اور لیجنڈری ماسٹر ایم ایس دھونی کی نگرانی میں پہلی بار تیار کرے گی ۔ ‘‘ مشیر نے کہا کہ یہ وادی میں کرکٹ کے شایقین کیلئے سب سے بڑا پلیٹ فارم بننے والا ہے اور خواہشمند کرکٹرز کی کرکٹ کی مہارت کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمی جو کہ اکیڈمیوں کی ایک زنجیر کے طور پر قائم کی جا رہی ہے اسے ایک عرصے کے دوران زبردست ردِ عمل ملے گا اور یہ جموں و کشمیر میں کرکٹ کے حوالے سے سب سے اچھی چیز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یو ٹی کے نوجوان کھیلوں کیلئے خاص کشش رکھتے ہیں اور کرکٹ سرِ فہرست ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اکیڈمی کا آغاز کرکٹ کے چاہنے والوں کے نقطہ نظر سے یاد رکھا جائے گا اور یہ یو ٹی میں کرکٹرز کیلئے خوشی کا لمحہ ہے ۔ محر دیواکر نے ایم ایس دھونی اکیڈمی کی پیش رفت کا مختصر بیان دیتے ہوئے کہا کہ اکیڈمی کا مقصد طلبہ برادری کو فائدہ پہنچانا اور ان کی کرکٹ کی مہارت کو اگلے درجے تک فروغ دینا ہے ۔ پرنسپل ڈون نے کہا کہ اسکول وادی میں کھیلوں میں کرکٹ کی مہارت کو فروغ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا ہے ۔ انہوں نے مشیر بصیر خان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کرکٹ کے میدان میں ان کی شراکت کو سراہا ۔