ڈورو میں مویشی چوروں نے 8گائیں چرالیں

اننت ناگ //ڈورو شاہ آباد کے نوپورہ علاقے میں مویشی چوروں نے نذیر احمد گنائی ولد عبدالسلام گنائی، مشتاق احمد شان اور غلام احمد شان پسران محمد رجب شان نامی شہریوں کے گاو خانے میں موجود 8 گائیں چرا لی ہیں۔ افراد خانہ نے بتایا کہ منگل کی شام کو وہ معمول کے مطابق گائوخانے کو بند کرکے سوگئے اورجب بدھ کی صبح وہ حسب معمول کے مطابق چارہ ڈالنے کی غرض سے گاو خانے میں داخل ہوئے تووہ گاوخانے کو خالی دیکھ کر ششدر رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں پہلے بھی اس طرح کے واقعات پیش آئے ہیںتاہم پولیس تاحال چوروں کو پکڑنے میں ناکام ثابت رہی ہے۔چوری کے بڑھتے واقعات سے مقامی لوگوں میں پولیس کے تئیں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔اس بیچ لوگوں نے ان واقعات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پولیس ایسے واقعات کو روکنے کیلئے اقدامات کرے۔