اننت ناگ //کورونا وائرس سے بچائو کے لئے ڈورو شاہ آباد میںمیونسپل کمیٹی گذشتہ دو ہفتوں سے قصبہ ڈورو اور ویری ناگ میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کا سلسلہ جاری ہے۔میونسپل کمیٹی ڈورو کا عملہ ہر روز میونسپل حدود کے علاقوں میں صفائی مہم کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات کا چھڑ کائو جاری رکھے ہوئے ہے۔چیئر مین میونسپل کمیٹی ڈورو محمد اقبال کا کہنا ہے کہ دونوں قصبوں میں عملہ کو متحرک کیا گیاہے اور لوگوں کا بھر پور تعاون مل رہا ہے ۔اُنہوں نے لوگوں کو بیماری سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کرنے کی اپیل کی ۔
ڈورو میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو
