ڈورو میں بی جے پی کو جھٹکا

 
اننت ناگ(اسلام آباد)//ڈورو اننت ناگ میں بلدیاتی چنائو سے قبل بی جے پی کو اُس وقت نقصان سے دوچار ہونا پڑا جب یہاں پارٹی کے کانسچونسی انچارج غلام حسن بٹ نے دیگر اُمیدواروں کے ہمراہ  پارٹی کی رکنیت سے استعفٰی پیش کیا۔ پارٹی کے ڈوروکانسچونسی انچارج غلام حسن بٹ نے کشمیر عظمٰی کو بتایا کہ پارٹی کی جانب سے مسلسل وعدہ خلافی اور غلط پالیسی کے بناء پر فیصلہ لیا گیا اور وہ خود و دیگر 10 اُمیدواروں کے ہمراہ بلدیاتی انتخابات و پارٹی کی مستقل رکنیت سے مستعفی ہورہے ہیں۔قابل زکر ہے کہ ڈورو میونسپل انتخابات میں بی جے پی نے غلام حسن بٹ کو الیکشن کی ذمہ داری سونپی تھی جس کی بناپر موصوف نے گذشتہ روز17وارڈںکیلئے 13اُمیدواروں کے ساتھ کاغذات نامزدگی داخل کئے ، جبکہ کانگریس پارٹی نے 17اُمیدوار کھڑے کئے ہیں لیکن کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے اگلے روز سے ہی پارٹی کے اُمیدواروں کا سوشل رابطہ سائٹس پر استعفٰی پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہوا جو ہنوز جاری ہے اور اب تک قریباََبی جے پی کے6اور کانگریس پارٹی کے1اُمیدوار نے اپنا استعفٰی پیش کیا ۔