ڈورو لسر سڑک خستہ، مقامی آبادی متعلقہ محکمہ سے نالاں

اننت ناگ//ڈورو لسر سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہونے کے نتیجے میں یہ سڑک اب ناقابل آمدورفت بن چکی ہے ۔ کوکرناگ کو ڈورو سے جوڑنے کیلئے یہ واحد سڑک رابطہ ہے۔سڑک پر اتنے گہرے کھڈ بن چکے ہیں کہ ٹرانسپوٹروں نے اب یہاں سے اپنی سروس ہی بند کردی ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سڑک محکمہ آر اینڈ بی کی نظروں سے اوجھل ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر سڑک پر فوری طور مرمت کاکام شروع نہ کیا گیا تو وہ احتجاج کا راستہ اختیار کرنے کیلئے مجبور ہوجائیں گے۔انہوں نے ریاستی گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔