ڈورو شاہ آباد کے دوردراز علاقے بجلی سپلائی سے محروم

اننت ناگ//ڈورو شاہ آباد کے کئی دور دراز دیہات گذشتہ کئی مہینوں سے بجلی سپلائی سے محروم ہیں۔حالن کپرن کے مکینوں نے محکمہ بجلی کے خلاف اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی منصوبہ بندی کے باعث وہ نومبر2019 سے بجلی سے محروم ہیں ۔گائوں میں 63 کے وی ٹرانسفامر نصب ہے جو اورلوڈ ہونے کی وجہ سے آج تک کم سے کم 6بار خراب ہوگیا اورلوگوں نے ازخود اس کی مرمت پرَ 40ہزار روپئے خرچ کئے ہیں اور اب کئی مہینوں سے ورکشاپ میں مرمت کے لئے پڑا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ نے گائوں میں 2 ٹرانسفار مر نصب کئے ہیں جن کی صلاحیت 250kv اور63kv ہے  تاہم محکمہ نے  منصفانہ لوڈ تقسیم نہیں کیا ہے۔ سب ضلع کے کوٹ،ہرگواس ،کرالپورہ،ژوگنڈ اور ہلڑ شاہ آباد نامی دیہات بھی کئی مہینوں سے بجلی سے محرومہیں جس کے سبب لوگوں میں محکمہ کے تئیں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے ۔بی ڈی سی چیئرمین پیر شہباز نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اگر محکمہ نے آنے والے دنوں میں لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات نہ دلائی تو وہ محکمہ کے خلاف احتجاجی مہم چھیڑ دیں گے۔چیف انجینئر محکمہ بجلی اعجاز احمد ڈارنے اس ضمن میں بتایا کہ 6مہینے سے بجلی نہ ہونا نا ممکن ہے اورلوگ ضرورت سے زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں جس کے سبب بجلی ٹرانسفارمر آئے روز خراب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک غیر منصفانہ لوڈ کی تقسیم کاری کا معاملہ ہے اس سلسلے میں متعلقہ افسران سے جواب طلب کریں گے۔