ڈورو شاہ آباد میں نقب زنوںنے دوکان لوٹ لی

ڈورو/ڈورو شاہ آباد میں نقب زنوں نے دوران شب ایک دوکان کو لوٹ لیا ۔نقب زنی کی یہ واردات جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات کوپیش آیا۔نقب زنوں نے لندن ڈریمز نامی شوروم کا شٹر توڑ کر لاکھوں روپئے مالیت کے ریڈی میڈ گارمنٹس اُڑا لئے ہیں۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرلیا ہے۔