ڈورو اور بنگس میں ریچھوں کے حملہ میں4 شہری زخمی

ڈورو+کپوارہ//منزموہ ڈورو شاہ آباد اور وادی بنگس کپوارہ میں ریچھوں کے حملے میں4افراد زخمی ہوئے۔ ادھر گلمرگ میں ایک ہوٹل میں ریچھ کے داخل ہونے سے سیاحوںمیں خوف و ہراس پھیل گیا۔ منزموہ ڈورو میں جمعہ کی دوپہر  ایک بھاری بھر کم ریچھ نمودار ہوا اور باغ میں کام کررہے 3افراد پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں مختار احمد چچی ولد داوود چیچی ،مسماۃگلاب نوری زوجہ سید والی جنجوا ور مزمل لوہار ولد محمد ایوب لوہار شدید طور پر زخمی ہوئے ۔ زخمیوںکو فوری طور پر قاضی گنڈ ہسپتال میں داخل کیا جہاں ڈاکٹروں نے مزید علاج معالجہ کیلئے ضلع اسپتال منتقل کیا گیا۔ادھر  کپوارہ کی وادی بنگس میں جمعہ کوایک ریچھ نمو دار ہوا اور بھیڑ بکریو ںکے ریوڑ پر حملہ کرنے کی کوش کی ۔ اس موقعہ پر بکروال سیف الدین خارو ولد عبد العزیز خارو ساکن پونچھ رجواری مویشیوں کو بچاتے ہوئے ریچھ کے حملہ میں شدید زخمی ہوا ۔ زخمی بکروال کو توت مار گلی سے نوگام لایا گیا جہا ں اسے علاج و معالجہ کے لئے ضلع اسپتال ہندوارہ لایا گیا اور ڈاکٹروں نے ابتدائی علاج و معالجہ کے بعد سرینگر منتقل کیا ۔اس دوران  گزشتہ شب گلمرگ کے ایک ہوٹل ہالینڈس پارک کے صحن میں ایک بھاری بھر کم ریچھ دیوار پھلانگ کر داخل ہوگیااور وہاںموجود سیاحوں اور عملے میں افراتفری پھیل گئی ۔ محکمہ وائلڈ لائف نے اطلاع ملتے ی ٹیم روانہ کی اور صحن میں موجود ریچھ کو بیہوشی کا انجکشن فائر کیا اور پنجرے میں بند کرکے اپنی تحویل میں لے لیا ۔جمعہ کی صبح جونہی ریچھ کو ٹنگمرگ وائلڈلائف دفتر پہنچایا گیا تو وہاں لوگوں کی بھاری بھیڑ امڈپڑی اور پنجرے کے نزدیک جاکر سلفیاں اٹھانے لگے ۔ رینج افسر وائلڈلایف گلمرگ فیروز احمد نے کہا کہ ریچھ کو داچھی گام پارک منتقل کیاجائیگاگا۔