ڈوروشاہ آباد کے 4 نوجوان حراست میں

ڈورو//ڈورو شاہ آباد کے 4نوجوان گذشتہ ایک ہفتے سے پولیس حراست میں ہیں جس کے سبب لواحقین نے گرفتارنوجوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔فوج و پولیس کے اسپیشل گروپ نے ایک ہفتے قبل قصبہ کے4نوجوانوں ماجد احمد شیخ ولد محمد عبد اللہ شیخ ساکنہ بٹہ گنڈ ،اعجاز احمد ملک ولد غلام محمد ملک ساکنہ قمر شاہ آباد ،شبیر احمد راتھر ولد غلام حسن راتھر ساکنہ محمود آباد و ظہور احمد ایتو ولد غلام حسن ایتو ساکنہ کریری نامی نوجوانوں کو نامعلوم وجوہات پر گرفتار کیا ہے ۔گرفتار نوجوان پیشے سے دکاندار اور مزدور ہیں ۔گرفتار نوجوانوں کے گھر والوں کے مطابق مذکورہ نوجوان بے قصور ہیں اور وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے