بارہمولہ //ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے میں بدھ کو ڈنگڈارہ سپر لیگ کے کھیلے گئے میچ میں ایف سی سی ٹھنڈمہ نے یکطرفہ مقابلہ میں ایم سی سی میرانگنڈ کو 6 وکٹوں سے ہار کا سامنا کرایا ۔ٹاس جیت کر ایم سی سی میرانگنڈ نے بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ اوروں میں 126 رن بنائے۔محمد رفیع نے ٹھنڈمہ کی جانب سی ہٹرک لیتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں ایف سی سی ٹھنڈمہ نے مطلوبہ ہدف آسانی سے حاصل کرتے ہوئے چار وکٹیں کھوئیں ۔ محمد رفیع کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
ڈنگڈارہ سُپر لیگ ،ایف سی سی ٹھنڈمہ نے جیت درج کی
