ڈلگیٹ میں 1کوئنٹل پالی تھین ضبط

 سرینگر//سرینگر میونسپل کارپوریشن نے ڈلگیٹ میں ریٹیلر سے 100کلوگرام پالی تھین ضبط کیا۔ ایک بیان میں ایم ایم سی نے کہا ہے کہ سرینگرکے مختلف علاقوں میں پالی تھین مخالف مہم شروع کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پالی تھین دکان کے نچلے حصہ میں چھپایا گیا تھا اور مہم کے دوران ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جاوید قاضی بھی موجود تھے۔ ہیلتھ آفیسر کاکہنا ہے کہ پالی تھین مخالف جاری رہے گی اور تمام چھاپڑی فروشوں اور دکانداروں سے کہا جاتا ہے کہ وہ ماحولیات کو صاف رکھنے کیلئے پالی تھین کے استعمال سے پرہیز کریں۔