ڈلگیٹ اور حبک میں غیرقانونی ڈھانچے منہدم

 سرینگر// ڈل جھیل اور اس کے گرد ونواح میں ناجائز تجاوزات ہٹانے کی مہم کوجاری رکھتے ہوئے لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیو لپمنٹ اتھارٹی (LAWDA) نے منگل کوڈلگیٹ اور حبک میں انہدامی کارروائی عمل میں لائی ۔لائوڈا کے انفورسمنٹ آفیسر کی ہدایت پر مسماری ٹیم نے ڈلگیٹ میں بیلوارڈ پر اورحبک میں غیر قانونی طور تعمیر کئے جارہے ڈھانچوں کو منہدم کیا۔ لاوڈا کے ایک ترجمان نے کہا کہ محکمہ عدالتی احکامات کے تحت من وعن زمینی سطح پر متحرک ہے اورانہدامی مہم جاری رہے گی۔لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیو لپمنٹ اتھارٹی نے  ایسے ٹرک اور ٹپر مالکان کو پھر وارننگ دی ہے کہ وہ ان علاقوں میں غیر قانونی طور تعمیراتی میٹریل نہ ڈالا کریں ۔