ڈسپلے یور ٹیلنٹ2018-16

جموں //جموں یونیورسٹی میں جاری ڈسپلے یور ٹیلنٹ2018-16کے تحت سکٹ پیش کیا گیا جس میں پہلا مقام حاصل کیا پی جی انٹگریٹیڈ ٹیم جموں یونیورسٹی میں ۔ وومن کالج گاندھی نگر دوسرے جب کہ وومن کالج پریڈ تیسرے نمبر پر روہے ۔ انہیں اسناد اور اعزازسے نوازہ گیا۔ ان کے علاوہ لال بہادر شاستری کالج کو سرٹیفکیٹ آف میرٹ دیا گیا۔ پی جی انٹرگریٹیڈ ٹیم کی رچا شرما اور روہن شرما کامرس کالج کو بہترین اداکاری کے لئے انعام دیا گیا۔ ڈگری کالج کٹھوعہ کی پوجا سرمال، وومن کالج گاندھی نگر کی رادھیکا شرما، ہنسجا شرما پی جی انٹرگریٹیڈ ٹیم، آیوشی شرما وومن کالج ادہم پور اور روحی شرما وومن کالج گاندھی نگر کو  سرٹیفکیٹ آف میرٹ دئیے گئے۔ راجیش سنگھ، کالیش بھاردواج اور دیپک رائوت جج تھے۔ نظامت کے فرائض سمیت شرما ڈرامہ انسٹرکٹ اور افرا کاک کلچرل آفیسر نے ادا کئے۔ سلونی ورما، پروین کمار، مہک جین، نولین کور، اپاسنا نندہ، ثانیہ مہاجن، رپاشی وزیر، سنی سنگھ، پروین ،جیوتی، کلبھوشن ٹھاکر اور عارف پال نے بھی ڈرامہ کے انعقاد میں اہم رول نبھایا۔ آج یعنی 26ستمبر کو برگیڈیئر راجندر سنگھ آڈیٹوریم میں ون ایکٹ پلے مقابلہ ہوگا۔