ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس سرینگر کیلئے بہتر ٹرانسپورٹ

سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس مومن آباد کے لئے بہتر ٹرانسپورٹ خدمات یقینی بنانے کی خاطر آر ٹی او کشمیر کو ہدایات دی ہیں۔صوبائی کمشنر نے  یہ ہدایات ایک میٹنگ کے دوران دیں جس میں ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس سے جُڑے مختلف ڈھانچوں کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ جہانگیر چوک سے مومن آباد علاقے تک 6گاڑیاں چلتی ہیں۔تاہم صوبائی کمشنر نے اس روٹ پر اب10گاڑیاں چلانے کی ہدایت دی تاکہ لوگوںکو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔کور ٹ کمپلیکس اوراس کے گردونواح میں بہتر صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی کمشنر نے کمشنر ایس ایم سی کو علاقے میںمزید افرادی قوت بروئے کار لانے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر کمشنر ایس ایم سی نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کے پاس ٹریفک سگنلز نصب کرنے اور روٹری ٹریفک سرکیولر کی تعمیر کے لئے ٹریفک ایڈوائزر (سرکار)کی طرف سے جوائنٹ سروے کی گئی ہے۔عدلیہ اورعملے کے ممبران کے لئے احاطے میں چائے اور کافی شاپ کی تعمیر کی خاطر صوبائی کمشنر نے سپر انٹنڈنگ انجینئر آر اینڈ بی کوفوری طور ایک تجویز تیار کرنے کی ہدایت دی تاکہ تعمیر کا کام فوری طور شروع کیا جاسکے۔