ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات اور موسمی صورتحال | بصیر خان نے پلوامہ، شوپیان ،اننت ناگ اور کولگام میں تیاریوں کا جائزہ لیا

پلوامہ// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے پلوامہ اور شوپیان اضلاع میںانتظامیہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل اور ضمنی پنچایت انتخابات کے انعقاد کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ملاقات کے دوران مشیر نے پلوامہ اور شوپیان میں موسم سرما کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔پلوامہ اور شوپیاں کے ترقیاتی کمشنروں نے مشیر کو آگاہ کیا کہ انتظامیہ کی جانب سے انتخابی عمل کوآسانی کے ساتھ انعقاد یقینی بنانے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیااور امیدواروں کی سکیورٹی کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔دریں اثناء مشیر موصوف نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے سردیوں کے سخت حالات میں کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کی ہدایت دی۔ اُسے آگاہ کیا کہ دونوں اضلاع کے دور دراز علاقوں میں ملازموں اور مشینری کو تیاری کی حالت میںرکھا گیا ۔ انہیں بتایا گیا کہ سردیوں کے دوران عوام کی شکایات کو دور کرنے کے لئے ایک 24*7 کنٹرول روم قائم کردیئے گئے ہیں۔مشیر نے انتخابی تیاریوں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جس میں پولنگ اسٹیشنوں کی جگہ ، مضبوط کمروں کا قیام ، انتخابی تربیت ، پولنگ عملے کی تعیناتی وغیرہ شامل ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر بجلی کی فراہمی کے لئے ایک مناسب منصوبہ مرتب کریں۔مشیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ پولنگ اسٹیشنوں پر بلا خلل بجلی اور پانی کی فراہمی اور ٹوائلٹ پوائنٹس سمیت گرمی کے مناسب انتظامات سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے جہاں بھی ضرورت ہو پولنگ اسٹیشنوں پر راشن اور ایل پی جی گیس دستیاب رکھنے کو کہا۔ انہوں نے دونوں اضلاع خصوصا دور دراز علاقوں میں پولنگ اسٹیشنوں کو جانے والی تمام سڑکوں کے لئے جامع اسنو کلیئرنس منصوبہ تیار کرنے کے علاوہ امیدواروں ، پولنگ عملہ ، پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی رہائش کے مناسب انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔دریں اثناء مشیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ ٹرانسفارمروں کو نقصان پہنچنے کی صورت میں ٹرانسفارمروں کے بفر اسٹاک کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے پی ڈی ڈی عہدیداروں کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں بجلی چوری کی روکتھام کے لئے مہم چلائیں۔ انہوںنے کہا کہ برف ہٹانے کے لئے ماسٹر پلان پر موثر عمل درآمد کے لئے تمام متعلقہ محکموں میں موثر ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ لوگوں کو عوامی شکایات کے جلد ازالے کے لئے دستیاب رہیں اور برف صاف کرنے کے کاموں سے نمٹنے کے لئے بہتر کوآرڈی نیشن کے لئے ہیڈ کوارٹروں میں قیام کریں۔ میٹنگ میں صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے، انسپکٹر جنرل پولیس وجے کمار، پلوامہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر راگھو لنکر ، ضلعی ترقیاتی کمشنر ، شوپیاں چوہدری محمد یاسین اور دیگر اعلی افسران اور متعلقہ محکموں کے عہدیداران موجود تھے۔مشیر موصوف نے اننت ناگ اور کولگام کی ضلعی انتظامیہ کی انتخابات اور موسم سرما کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔مشیر کو بتایا گیا کہ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر افرادی قوت کی تعیناتی ، پولنگ عملے کی تربیت ، مواصلاتی منصوبے ، ٹرانسپورٹ اوردیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ دونوں اضلاع میں مشیر کو بتایا گیا کہ برف ہٹانے کے لئے ایک مضبوط میکانزم موجود ہے جس کے لئے دونوں تحصیل ہیڈ کوارٹروں اور دونوں اضلاع کے خطرناک مقامات پر کافی تعداد میں مشینریوں کو تیاری کی حالت میں رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شاہراہ کے ساتھ ساتھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ مراکز اور دیگر کمزور مقامات پر خراب موسم کی وجہ سے پیدا ہونے والی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام تیاریاں کی گئی ہیں۔ مشیر کو مزید بتایا گیا کہ دونوں اضلاع میں راشن ، ایل پی جی اور دوائی سمیت تمام ضروری سامان کا بفر اسٹاک دستیاب ہے۔