حسین محتشم
پونچھ//چائلڈ لائن پونچھ، محکمہ کے ضلع چائلڈ پروٹیکشن یونٹ اور ڈی ایل ایس اے نے منڈی مارکیٹ میں چائلڈ لیبر کے خلاف چھاپے مارے اور مزدوری کرنے والے بچوں کی شناخت کی۔ اس کے علاوہ اس ٹیم نے چائلڈ لیبر ایکٹ کے بارے میں عام لوگوں/دکانداروں کو بھی روشناس کیا اور ان سے ٹول فری نمبر 1098 پر بچہ مزدوری کی اطلاع دینے کی درخواست کی۔ ٹیم نے دکانداروں، ہوٹلوں کے مالکان سے بھی درخواست کی جو بچوں کو مزدور کے پر نہ رکھیں، اگر وہ بچوں کو مزدور پر رکھیں گے تو کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔اس موقعہ پر جھانگیر احمد، سبزر احمد کوآرڈی نیٹر چائلڈ لائن، نصیر یونس، مظاہر حسین لیبر ڈیپارٹمنٹ کے نسیم، طاہر حسین اور محمد جاوید موجود رہے جو ایک مہم کے تحت ضلع کے دور دراز علاقوں کا بھی دورہ کر رہی ہے اور عام لوگوں کو بچوں کے حقوق اور بچہ مزدوری کے مضر اثرات سے آگاہ کر رہی ہے اور والدین سے درخواست کرتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کومزدوری کے بجائے سکولوں میں بھیجیں ۔
ڈسٹرکٹ چائلڈ لیبر ٹاسک فورس متحرک
