ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ڈیزاسٹرمنیجمنٹ پلان کی تیاریوں کاجائزہ لیا

 جموں//ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جموں جوڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین بھی ہیں نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ پلان اورہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کاجائزہ لینے کیلئے ریاستی اورمرکزی حکومت کی ایجنسیوں ومحکموں کے ساتھ میٹنگ منعقدکی۔اس دوران میٹنگ میں دستیاب طبی سہولیات اور ڈینگوکے خطرات سے نمٹنے کیلئے احتیاطی اقدامات کاجائزہ لیاگیا۔اس دوران میٹنگ میں ایس ایس پی ٹریفک جوگندرسنگھ ،ایس پی (ہیڈکوارٹر)آرسی کوتوال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کانتادیوی ،کمانڈنٹ ایس ڈی آرایف ،سیکنڈبٹالین،ڈپٹی ڈائریکٹرانفارمیشن ،سیکریٹری جے ایم سی ،اے سی ڈی ،ایس ڈی ایمز ،سی ایم او،ڈپٹی ایم ایس ،جی ایم سی ،ڈپٹی کنٹرولرسول ڈیفنس جموں،پی ایچ ای ،ایریگیشن اینڈفلڈکنٹرول، پی ڈی ڈی،پی ڈبلیوڈی(آراینڈبی )،پی ایم جی ایس وائی کے انجینئروں، ڈپٹی ڈائریکٹر فائراینڈایمرجنسی سروسز کے علاوہ متعلقہ محکموں کے سینئرعہدیداران شامل تھے۔اس موقعہ پر بچائوکیلئے آلات، ڈیزاسٹرمنیجمنٹ کی تیاریوں کیلئے ورکشاپوں کے انعقاد، ڈیزاسٹرسے متعلق بیداری پروگراموں کوپرنٹ اورالیکٹرانک میڈیاکے ذریعے چلانے، امکانی خطرات سے نمنٹنے کیلئے کیپسٹی بلڈنگ ،ڈاٹاکی تیاری ،سول ڈیفنس کے کل رضاکاروں،ایس ڈی آرایف،ریڈکراس اورکمیونٹی بیسٹ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ کے علاوہ مالی اوردیگراہم معاملات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس دوران ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ڈیزاسٹرمنیجروں کومشینری بشمول ٹینٹ،کشتیاں، ریت کے تھیلے،لائف جیکٹس اوردیگرریسکیوآلات تیاررکھنے کی ہدایات دیں۔ اس کے علاوہ امکانی خطرات کودورکرنے کیلئے اقدامات اٹھانے پربھی زوردیاگیا۔متعلقہ افسروں سے کہاگیاکہ وہ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ سے متعلق موڈیول تیارکریں ۔جے ایم سی اورآراینڈبی ڈیپارٹمنٹوں سے کہاگیاکہ وہ نالیوں میں پانی نہ رکنے دیں اورانہیں فوری طورپرصاف کریں۔پی ڈی ڈی ڈیپارٹمنٹ سے احتیاطی طورپربجلی سپلائی منقطع کرنے کیلئے تیاررہے ۔ایف سی ایس اینڈسی اے کے عہدیداران سے کہاگیاکہ وہ ایمرجنسی کی صورت میں راشن کامناسب بندوبست یقینی بنائے۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ڈینگوبخارسے متعلق احتیاطی اقدامات اٹھانے کی انتظامیہ کوہدایات دیں اورکہاکہ لوگوں کوڈینگوکے بارے میں زیادہ سے زیادہ بیدارکیاجائے اوراس کے علاوہ متعلقہ محکمہ سے کہاگیاکہ وہ فوگنگ اورسپرے کومعمول بناکراس بیماری کی روک تھام کرے اورلوگوں کویہ بتایاجائے کہ انہیں کیاکرناچاہیئے اورکیانہیں کرناچاہیئے ۔