ڈسٹرکٹ جیل اودہمپور میں بیداری و تربیتی کیمپ کا اہتمام

 اودہمپور // ڈسٹرکٹ جیل اودہمپور میں بدھ کے روز بیداری و تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔ ایک بیان کے مطابق اودہمپور پولیس نے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ ،آئی پی ایس کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ جیلاودہمپور کے سپرانٹنڈنٹ ہریش کوتوال کی نگرانی میں محکمہ اپیکلچر کے اشتراک سے ضلع جیل میںا یک روزہ بیداری و تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا ۔اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ افسر وجے کمار سروچ نے جیل کے قیدیوں کو شہد کی مکھیاں پالنے پر ایک لیکچر فراہم کیا۔انہوں نے آنے والے نئے اپیکلچر یونٹوں کے لئے مقوعی اقدار ،لاگت فوائد کی تناسب، بینک قرضہ سہولیات اور سبسڈی کے متعلق جانکاری دی۔محکمہ اپیکلچر کے پون تلوار، ہنس راج، ونود گپتا نے تربیت فراہم کرکے پروگرام کو کامیاب بنایا۔پروگرام کے اختتام پر جیل سپرانٹنڈنٹ ہریش کوتوال نے محکمہ اپیکلچر کا ایسا تربیتی پروگرام جیل کے قیدیوں کے لئے منعقد کرنے اور انہیں اپیکلچر کو بطور پیشہ اپنانے کی جانب راغب کرنے پر انکی سراہنا کی۔جیل کے قیدیوں نے بھی ایسا پروگرام منعقد کرنے پرجیل سپرانٹنڈنٹ کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں مزید ایسے مفید پروگرام منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔