عظمیٰ نیوز سروس
بارہمولہ//چوتھی ڈسٹرکٹ بارہمولہ تائیکانڈو چمپئن شپ 2023-24کا دو روزہ ایونٹ جے کے ایس سی نیو انڈور اسٹیڈیم خواجہ باغ میںمنعقد ہوا۔ تقریب کا انعقاد ضلع بارہمولہ تائیکانڈو ایسوسی ایشن نے جموں کشمیر تائیکانڈو ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے زیراہتمام کیا تھا۔مذکورہ چمپئن شپ میں ضلع بارہمولہ کے مختلف زونز، اکیڈمیوں اور اسکولوں نے حصہ لیا۔ مذکورہ ایونٹ کے تمام گولڈ میڈلسٹوں کا انتخاب آئندہ UT چیمپئن شپ-2023 کے لیے کیا گیا ہے۔ تقریب کے پہلے دن زبردست مظاہرہ دیکھنے میں آیا اور اس میں ماسٹر اتل پنگوترا (2مرتبہ کے کامن ویلتھ میڈلسٹ) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس ایونٹ کو ایڈو کیٹ نیلوفر مسعود (صدر بارہمولہ تائیکانڈو ایسوسی ایشن) کی نگرانی میں بارہمولہ تائیکانڈو ایسوسی ایشن کی ٹیکنیکل کمیٹی نے مرتب کیا تھا۔ ممتاز احمد آرگنائزنگ سیکرٹری جبکہ محسن علی، عابد ایوب اور انور احمد ٹورنامنٹ ریفری آفیشلز تھے۔مذکورہ چیمپئن شپ میں مختلف سکولوں، کلبوں اور اکیڈمیوں کے 100 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔اختتامی تقریب کے موقع پر اقبال احمد آخون (سیکرٹری، ڈی ایل ایس اے)مہمان خصوصی تھے جبکہ محمد ابراہیم وانی (منیجر، جے اینڈ کے بینک آزاد گنج شاخ) کو بطور مہمان خصوصی شامل تھے۔اقبال اخون نے تمغہ جیتنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔ایڈوکیٹ نیلوفر مسعود نےUT چیمپئن شپ کے لئے تمغہ جیتنے والوں کو مناسب تعاون کا یقین دلایا ۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے نئے کھیلوں کے دور کی تشکیل کے لئے ان کی بھرپور کوششوں کے لئے سیکرٹری سپورٹس کونسل نزہت گل کی بھی تعریف کی۔