ڈسٹرکٹ بانڈی پورہ ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر

 عظمیٰ نیوز سروس

بانڈی پورہ//ڈسٹرکٹ بانڈی پورہ ٹینس بال کرکٹ چیمپئن شپ، جس میں لڑکوں اور لڑکیوں کے جونیئر اور سینئر دونوں زمرے شامل ہیں، آج گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول نادی ہل بانڈی پورہ میں اختتام پذیر ہوئی۔ایونٹ میں دو دنوں کے دوران 26 ٹیموں کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی، جس میں مقامی ٹیلنٹ کا جشن منایا گیا، نوجوانوں میں سپورٹس مین شپ کو فروغ دیا گیا اور شہری ذمہ داریوں کے حوالے سے شعور اجاگر کیا گیا۔اس موقعہ پر کہا گیاکہ چیمپیئن شپ کا کامیاب اختتام منتخب ٹیموں کے لیے آئندہ ریاستی چیمپیئن شپ کے لیے آگے بڑھنے کا مرحلہ طے کرتا ہے، جس سے ٹیلنٹ اور اسپورٹس مین شپ کو ظاہر کرنے کے مزید مواقع ملتے ہیں۔