سرینگر//کشمیر تحریک خواتین کی سربراہ زمردہ حبیب نے نقلی ادویات و غذائی اجناس کے بڑھتے رحجان پر اپنی تشویس کا اظہار کیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں ڈرگ مافیا کے جال میں نوجواں نسل بُری طرح پھنستی جارہی ہے جس کا سنجیدہ نوٹس لینے کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک منصوبہ بند طریقے سے کچھ ضمیر فروش لوگ اپنے ہی لو گوں کے خلاف اس غلط کاروبار کو فروغ دے رہے ہیں جو ہرصورت میں انسانیت سوز عمل ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھیں اوراس سازش کو ناکام بنائیں۔
ڈرگ مافیا کی سرگرمیاں تشویشناک:زمردہ حبیب
