ڈرگ انسپکٹر نے ادویہ دکانوں کا معائنہ کیا

مینڈھر//ضلع راجوری پونچھ میں تعینات ڈرگ انسپکٹر شکور احمد نے منگوار کے روز سب ڈویژن مینڈھرکا دروہ کرکے ادویات کی دوکانوں کو چیک کیا۔ اس دوران انہوں نے تمام دوائی کی دوکانوں کے مالکان سے کہا کہ شیڈول ایچ ون کے تحت دوائی فروخت کریں جبکہ انہوں نے کہا کہ کمپیوٹر لگاکر دوائی خریدنے والوں کو بل دیں اور سیل پرچیز کا خاص خیال رکھیں انہوں نے تمام دوکان داروں کو ہدایت دی کہ کوئی بھی دوکاندار نشیلی ادویات نہیں فروخت کرے گا جبکہ مزید جن دوائیوں پر پابندی ہے انکو بھی فروخت مت کریں اگر کوئی دوکاندار فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی ہوگی اور لائسنس بھی منسوخ کیا جاسکتاہے ۔