ڈرائیور کی لاش9روز بعد بر آمد

 عازم جان

بانڈی پورہ//بانڈی پورہ کے پہر بل حاجن کا لاپتہ ڈرائیور کی لاش 9روز بعد حاجن ہی کے علاقہ بانیاری سے بازیاب ہوئی ہے منظور احمد خان (28) برس جو پیشہ سے ڈرائیور تھا 27 اکتوبر بروز جمعہ کو گھر سے نکلا اور اس کے بعد سے گھر واپس نہیں آیا۔ فکر مند گھر والوں نے بسیار تلاش کے بعد حاجن پولیس سٹیشن سے رابطہ کرکے بازیاب کرنے کے لئے رجوع کیا تھا بالآخر بانیاری میں لاش ملنے کے بعد پولیس نے تحویل میں لیکر قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کردی ہے اور کیس درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔اٹھائیس سالہ ڈرائیور کی لاش آبائی بستی پہربل پہنچنے کے بعد پوری بستی ماتم میں ڈوب گئی ہے اور رقعت آمیز مناظر سے ہر آنکھ اشک بار ہوئی ہے ۔