ڈبی گائوں میں مویشی خانہ خاکستر

مینڈھر //سب ڈویژن مینڈھرکے ڈبی گاؤں میں آگ کی ایک واردات میں 18 مویشی اور 30 پولٹری پرندے جھلس کی ہلاک ہوگئے۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ سرحدی گائوں ڈبی گاؤں میں محمد انوار ولد منشی خان نامی ایک شخص کے گاؤ خانے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 18 مویشی اور 30 پولٹری پرندے جھلس کر ہلاک ہوگئے اور گاؤ خانہ بھی مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک شدہ مویشیوں میں 16 بکریاں، ایک گائے اور ایک بیل شامل ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ ویٹرنری کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی ہے جو نقصان کا جائزہ لے رہی ہے۔مقامی پنچایتی اراکین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ متاثرین کے نقصان کا تخمینہ لگا کر ان کو معاوضہ دیا جائے ۔